انسٹاگرام میں بڑی تبدیلی متوقع

انسٹا گرام سے فائدہ کیسے اٹھائیں؟

فیس بک کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ اپلیکشن انسٹاگرام میں بڑی تبدیلی متوقع ہے جس کے تحت پوسٹس پر لائیکس کی تعداد دیکھنے کے فیچر کو پرائیویٹ کر دیا جائے گا۔

انسٹاگرام کے مطابق کینیڈا کے ساتھ ساتھ اب آسٹریلیا، برازیل، آئرلینڈ، اٹلی، جاپان اور نیوزی لینڈ میں منتخب صارفین لائیکس اور ویڈیو ویوز کو دوسروں سے چھپا سکیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ  منتخب صارفین کو ایک بینر نظر آئے گا جس میں انہیں ٹیسٹ کے بارے میں بتایا جائے گا ،جس کے ساتھ ہی فالوروز پوسٹ کی لائیکس نہیں دیکھ سکیں گے۔

صارفین اپنے انسٹاگرام سے شیئر کی گئی اسٹوریز پر آنے والے لائکس اور ویوز کو دیکھ سکیں گے۔

اس حوالے سے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ انسٹاگرام اس حوالے سے صارفین کی رائے جانے گا کہ اس نئے فیچر سے انہیں کتنا فائدہ ہوا ہے۔


توقع کی جا رہی ہے کہ اس نئے فیچر کو بہت جلد تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں