سونا ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر


پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 650 روپےاضافے کے بعد تارخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

آج ہونے والے اضافے کے ساتھ سونے کی نئی قیمت 84000 روپے فی تولہ ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 557 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ حالیہ اضافہ کے بعد  10 گرام سونے کی قیمت 72076 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ دنوں جہاں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا وہیں اس کا اثر سونے کی قیمت پر بھی پڑا۔

16جولائی کو انٹربنک میں ڈالر کی قیمت میں 19 پیسے کا اضافہ ہوا۔ ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ کے بعد سونے کی قیمت میں اونچی چھلانگ دیکھنے میں آئی اور سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح 83 ہزار 800 پر پہنچ گئی تھی۔

ڈالر اور سونے کی قیمت میں کمی


متعلقہ خبریں