شہباز شریف خاندان کے 150بنک اکاؤنٹس منجمد کردئے گئے


لاہور:قومی احتساب بیورو(نیب) کے حکم پرشہبازشریف خاندان کے مختلف بنکوں میں لگ بھگ ڈیڑھ سو اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے ہیں۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ بند کیے گئے کھاتوں میں شہبازشریف سمیت انکے بیٹے حمزہ اورسلمان شہباز کے اکاونٹس بھی شامل ہیں۔

نیب کی جانب سے رابعہ عمران، مہرانساء اور نصرت شہباز سمیت عائشہ ہارون کے اکاونٹس بھی منجمد کیے گئے ہیں۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ یہ فیصلہ آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیسز کی وجہ سے کیا گیا جن کی تحقیقات کے دوران شہباز شریف تسلی بخش جوابات نہیں دے پائے اور ترسیلات زر کی  تمام  تر تفصیلات بھی فراہم  نہیں کی گئیں۔

اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ جلد ریونیو، ایکسائز اور دیگر متعلقہ مالیاتی اداروں کو بھی اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے  خط بھیجوا دیے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف کے اثاثے عارضی  طور پر  منجمد  کروائے  جائیں گے اور جب تک سابق وزیراعلیٰ پنجاب اپنی جائیداد سے متعلق  نیب کو  مطمئن نہیں کرتے تب  تک یہ اثاثے منجمد  رہیں گے۔

واضح رہے کہ نیب لاہور کی طرف سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے خاندان کے  اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ 15جولائی کو سامنے آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: شہباز شریف کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ


متعلقہ خبریں