کراچی: رہائشی عمارت کی خراب لفٹ کیوجہ سے بچے کی جان چلی گئی


کراچی کے پوش علا قے کلفٹن کے بلاک ٹو میں رہائشی عمارت کی خراب لفٹ کی وجہ سے  14سالہ بچے کی جان  چلی گئی ،ریسکیو اہلکار اور پولیس تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بچے کی لاش نکالنے میں کامیاب ہوئی ۔

عمارت میں رہائش پذیر  خاتون  نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ آوازیں آرہی تھیں چوکیدار نے بہت کوشش کی نکالنے کی۔ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والا حسن نامی بچہ  اپنے رشتہ داروں کو ملنے کے لیے آیا ہوا تھا اور اس نے ایک سے دو روز بعد اپنے گھر واپس لوٹنا تھا۔

پولیس کے مطابق 14سالہ حسن کو لفٹ کے خراب ہونے کا علم نہیں تھا ،بچہ تیسری منزل کے فلیٹ میں مقیم خاندان کے پاس بطور مہمان آیا ہوا تھا اور ایک سے دو روز میں اسے واپس جانا تھا ۔

اپارٹمنٹ کی رہائشی خواتین کا کہنا تھاکہ جاں بحق ہونے والے حسن کے ساتھ دیگر دو بچے بھی لفٹ میں تھے جو بچ نکلنے میں کامیاب رہے،لفٹ میں پھنس جانے کے بعد حسن کافی دیر تک مدد کے لئے پکارتا رہا۔

فلاحی اداروں کے رضاکار اور پولیس نے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد لفٹ میں پھنسی بچے کی لاش کو نکال کر جناح اسپتال منتقل کردی۔

پولیس کے مطابق تفتیش میں اپارٹمنٹ انتظامیہ کی غفلت پائی گئی تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے:کراچی، زیر تعمیر عمارت کی لفٹ گرنے سے 6 مزدور جاں بحق


متعلقہ خبریں