وزیراعظم عمران خان کا ایک بار پھر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو پر ذاتی وار

عمران خان کے بلاول بھٹو  سے متعلق  بیان پر سوشل میڈیا میں طوفان

وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پر ذاتی وار کر دیا ،میانوالی میں اسپتال کی سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں انہوں بلاول بھٹو زرداری کی اردو زبان بولنے کی صلاحیت پر طنز کیا ۔

اس پہلے بھی وزیراعظم نے بلاول پر تنقید کرتے ہوئے انہیں صاحبہ کہا تھاجس پر وزیراعظم کو سخت تنقید سامنا کرنا پڑا تھا۔

وزیراعظم عمران خان سیاسی بیان بازی کے دوران مخالفین پر ذاتی جملوں کے استعمال سے باز نہ آئے،آج میانوالی میں تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کو ایک بار پھر یاد کیااوراس بار انہوں نے بلاول کی اردو زبان کو نشانہ بنایا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا انیل مسرت کہتے ہیں انہیں بہت کم اردو آتی ہے تو میں نے کہا انیل تمہاری اردو بلاول زرداری سے اچھی ہے۔

عمران مزید بھی کچھ کہنا چاہتے تھے مگر وہ پھر بات کرتے کرتے رک گئے اور کہا چلیں چھوڑیں ۔۔

اس سے پہلے بھی وزیراعظم، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو  کےلیے نا مناسب الفاظ استعمال کرچکے ہیں، وزیرستان میں جلسہ سے خطاب میں انہوں نے بلاول بھٹوزرداری کو ’صاحبہ‘ کہہ دیا  تھا۔

سیاسی اور سماجی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کے بعد وزیراعظم عمران خان  نے اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ  وزیر ستان میں بلاول پر طنز نہیں تھا ان سے غلطی ہوگئی تھی۔

عمران خان کے ناقدین کا کہنا ہے کہ مخالفین کےلیے ذاتی جملوں کا استعمال اور بعد میں معافی مانگنے سے بہتر ہے کہ سیاست میں ذاتی جملہ بازی سے پرہیز کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے:’بلاول صاحبہ‘ کی طرح پرچی پر نہیں آیا، عمران خان


متعلقہ خبریں