چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کیلئے اپوزیشن کو دو بار اپنی اکثریت ثابت کرنا ہوگی

فوٹو: فائل


سینیٹ چیئرمین کی تبدیلی کے لئے اپوزیشن کو دو بار اپنی اکثریت ثابت کرنا ہوگی ،وہ اس طرح کہ چیئرمین کو ہٹانے کے لئے ایوان کے کل ارکان کی اکثریت اور نئے چیئرمین کے انتخاب کے لئے ووٹنگ میں حصہ لینے والے ارکان کی اکثریت درکار ہوگی۔

ایوان بالا سینیٹ کے رولز چئیرمین کی تبدیلی کی وضاحت کرتے ہیں۔ چئیرمین کو ہٹانے کی تحریک کے لئے  ایوان کے کل ارکان کے ایک چوتھائی یعنی 26 ارکان کے دستخط درکار ہوں گے۔

تحریک پیش کرنےکے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت چئرمین نہیں کریں گے۔

تحریک پر جس دستیاب رکن کے دستخط پہلے ہوں گے انہیں تحریک پیش کرنے کے لئے کہا جائے گا۔

اس تحریک کے حمایت میں ارکان کو نشستوں پر کھڑا ہونے کے لئے کہا جائے گا اور 26 یا زائد ارکان کی حمایت کی صورت میں تحریک منظور کرلی جائے گی۔

تحریک پیش کرنے والے رکن پندرہ منٹ اور چئیرمین تیس منٹ تک اظہار خیال کرسکیں گے۔ اس کے بعد تحریک پر خفیہ رائے شماری ہوگئی۔

ایوان کے کل ارکان کی اکثریت یعنی 53 ارکان کی حمایت کی صورت میں تحریک منظور ہوجائے اور ساتھ ہی چئیرمین کی حیثیت ختم ہوجائے گی۔

اس کے بعد سیبنیٹ سیکریٹریٹ نئے چئیرمین کے انتخاب کے لئے شیڈول جاری کرے گا۔ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب  کے لئے ووٹنگ خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگی۔

دو میدواروں کی صورت میں زیادہ ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار کامیاب قرار پائے گا۔

دو سے زائد امیدواروں میں کامیابی کے لئے کسی امیدوار کو دیگر امیدواروں کے حاصل کردہ کل ووٹوں سے زائد ووٹ حاصل کرنا ہوں گے۔

اگر ایسا نہیں ہوتاتو زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے دو امیدواروں میں پھر مقابلہ ہوگا اور اکثریت حاصل کرنے والا چئیرمین  سینیٹ منتخب ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیے:سینیٹ کا اجلاس 23 جولائی تک بلایا جائیگا، شبلی فراز

قرارداد منظور ہو جائے تو چیئرمین سینیٹ کو آفس خالی کرنا ہو گا


متعلقہ خبریں