صمصام بخاری سے وزارت لینے کی وجہ سامنے آ گئی


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صمصام بخاری کو پنجاب کی وزارت اطلاعات سے ہٹائے جانے کی وجہ سامنے آگئی۔

پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمرعباس سے بات کرتے ہوئے صمصام بخاری کا کہنا تھا میں تو وزارت اطلاعات لینا ہی نہیں چاہتا تھا مگر حالات ایسے بن گئے تھے کہ لینا پڑی، وزیر اعظم عمران خان جہاں بھیجیں گے میں کام کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو اچھا لگے یا برا ثابت ہونے تک کسی کو چور یا ڈاکو نہیں کہہ سکتا۔

مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر خرم دستگیر نے انکشاف کیا ہے  کہ میاں نوازشریف اور مریم نواز کوآفر ہوئی ہے کہ سیاست چھوڑ دیں آپ سے بات ہوسکتی ہے، انہیں یہ آفر پاناما فیصلے سے کچھ ماہ قبل بھی آئی تھی ۔

خرم دستگیر نے کہا کہ میں مریم نواز سمیت تمام لیڈران سے اپیل کرتا ہوں کہ جو جو آفر دے رہا ہے ان کے نام لیں۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صمصام بخاری کا کہنا تھا ن لیگ کے حوالے سے سفارش بیرون ملک سے آئی تھی وقت آنے پر نام بھی منظر عام پر آجائے گا

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومتی مجبوریاں ہیں مگر مریم نواز پر ایسی کوئی پابندی نہیں وہ خود بتادیں ان کو کس نے آفر دی۔


متعلقہ خبریں