اندرا گاندھی کی پوتی پرینکا گاندھی کی شب گزری حراست میں۔۔۔

اندرا گاندھی کی پوتی پرینکا گاندھی کی شب گزری حراست میں۔۔۔

نئی دہلی: بھارت کی آنجہانی وزیراعظم اندرا گاندھی کی پوتی اور کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی قیمت پر یوگی سرکار کے آگے سرنگوں نہیں ہوں گی۔ انہوں نے اپنی حراست کی رات چنار گیسٹ ہاؤس میں گزاری۔ پولیس نے گزشتہ روز انہیں حراست میں لیا تھا۔

بھارت کے آنجہانی وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی پڑ نواسی پرینکا گاندھی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رات دیر تک یو پی پولیس کے متعدد افسران نے انہیں قائل کرنے کی کوشش کی کہ وہ سون بھدرنہ جائیں مگر میں نے صاف انکار کردیا۔

بھارت: آنجہانی اندرا گاندھی کی پوتی پرینکا گاندھی زیر حراست

پرینکا گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ جب تک وہ سون بھدر میں ہونے والی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے مل نہیں لیں گی، واپس نہیں جائیں گی۔

کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے دو دن قبل جنوبی افریقہ کے عظیم سیاسی رہنما نیلسن مینڈیلا کی سالگرہ پر اپنی ایک تصویر ان کے ساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرشیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ سیاست میں آنے کا مشورہ انہوں نے دیا تھا۔

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی بہن پرینکا گاندھی کو زیر حراست لینے کے بعد یوگی سرکار کی پولیس نے آل انڈیا ٹرینامول کانگریس ( ٹی ایم سی) کے رہنماؤں کو بھی سون بھدر جانے سے روک دیا ہے ۔

ٹی ایم سی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس کے چار اراکین پارلیمنٹ کا نمائندہ وفد سون بھدر کے متاثرین سے ملنے کے لیے گیا تھا لیکن وارانسی پولس نے بابت پور کے لال بہادر شاستری بین الاقوامی ہوائی اڈے پر انھیں روک کر حراست میں لے لیا ہے۔

ٹی ایم سی کے وفد کی قیادت ڈیرک او برائن کررہے ہیں۔ کانگریس کی جنرل پرینکا گاندھی کی طرح انہیں بھی متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

ٹی ایم سی کے وفد کے اراکین ایئرپورٹ پر ہی دھرنا دے کر بیٹھے ہیں جس کی تصاویر بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی گئی ہے۔

بھارتی شہر فیض آباد کا نام اب ایودھیا ہوگا

بھارتی ریاست اترپردیش کے 21 ویں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سخت گیرہندو نظریات رکھنے والے متعصب شخص کے طور پرجانے جاتے ہیں۔ انہیں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کا انتہائی قابل اعتماد سیاسی ساتھی بھی گردانا جاتا ہے۔

سون بھدر میں زمین کے تنازع پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں دس افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے تھے۔ راہل گاندھی کے مطابق متاثرہ افراد نے اپنی وراثتی اور خاندانی زمین فروخت کرنے سے انکار کردیا تھا۔


متعلقہ خبریں