پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا



گلگت کے ہوائی اڈے پر اترتے ہوئے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کا طیارہ رن وے سے پھسل گیا تاہم پائلٹ نے مہارت سے کام لیتے ہوئے اسے حادثے سے بچا لیا۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق طیارہ گلگت کے ہوائی اڈے پر اترتے ہوئے بھسل کر کچے میں اتر گیا اور اس کا ایک پر زمین سے جا ٹکرایا۔

ترجمان کے مطابق پائلٹ نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے طیارے کو قابو میں کیا اور مسافروں کو کس قسم کے نقصان سے محفوظ رکھا۔

پرواز پی کے 605 اسلام آباد سے گلگت جا رہی تھی، اس میں 45 سے زائد مسافر سوار تھے جنہیں بحفاظت طیارے سے اتار لیا گیا۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر ایئر مارشل ارشد ملک نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔


متعلقہ خبریں