قبائلی اضلاع میں انتخابات ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے

۔—فائل فوٹو۔


اسلام آباد: قبائلی اضلاع میں ہونے والے تاریخی انتخابات پر پوری پاکستانی قوم کی نظریں جمی ہیں جس کا اظہار ٹوئٹر پر نظر آیا۔

دنیا بھر سے پاکستانیوں نے ’’ووٹ فار بیٹ‘‘ کو ٹاپ ٹرئنڈ بنا دیا ہے اور لوگ اس کے بارے میں ٹویٹ کر رہے ہیں جبکہ ’’فاٹا الیکشن‘‘ کا ٹرینڈ بھی تیزی سے اوپر آ رہا ہے۔

اس وقت پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس نے تمام نشستوں کے لیے امیدوار میدان میں اتار رکھے ہیں۔

یاد رہے کہ قبائلی اضلاع کے عوام پہلی مرتبہ صوبائی اسمبلی کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔

قبائلی اضلاع میں آج صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں کے لیے انتخابات ہو رہے ہیں جن میں 2 خواتین سمیت 285 امیدوار میدان میں ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر 2801834 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 1671308 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 1130529 ہے۔

پولنگ کا عمل شام 5 بجے ختم ہوگا، ووٹ ڈالنے کے لیے شناختی کارڈ کے علاوہ کوئی اوردستاویز قابل قبول نہیں ہو گی۔


متعلقہ خبریں