طالبان سے آئندہ مذاکرات میں مزید پیشرفت ہوگی ، زلمے خلیل زاد

افغان امن معاہدہ طے پاگیا: صدر ٹرمپ کی توثیق کا انتظار

فائل فوٹو


واشنگٹن: امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے امید ظاہر کی ہے کہ طالبان کے ساتھ ہونے والے آئندہ مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوگی۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ ایک پیغام میں کیا ہے۔

امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ ان کی گزشتہ روز جرمنی اور بھارت کے سفرا سے ملاقاتیں ہوئیں جب کہ ایک نشست ازبکستان کے وزیر خارجہ کے ساتھ بھی ہوئی۔

افغانستان میں قیام امن:طالبان اور افغان وفد کے درمیان اتفاق ہو گیا

ان کا کہنا ہے کہ سفرا سے ہونے والی ملاقاتوں میں افغان مفاہمتی اور امن عمل پر بات چیت ہوئی ہے۔

امریکہ کے نمائندہ خصوصی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایک اور افغان امن مشن کے آغاز کے لیے تیار ہوجائیں۔

زلمے خلیل زاد نے اپنے پیغام میں امید ظاہر کی ہے کہ افغان طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے آئندہ دور میں مزید پیشرفت ہو گی۔

امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان ماضی میں مذاکرات کے کئی دور ہوچکے ہیں۔ دوحا، قطر میں گزشتہ دنوں ہونے والے تمام مذاکراتی عمل میں امریکی وفد کی قیادت زلمے خلیل زاد نے کی ہے جب کہ طالبان وفد کی سربراہی ملا عبدالغنی برادر کے سپرد تھی۔


متعلقہ خبریں