عمران خان تین روزہ دورے پر امریکہ پہنچ گئے

عمران خان تین روزہ دورے پر امریکہ روانہ ہو گئے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان تین روزہ دورہ امریکہ کے لئے واشنگٹن پہنچ گئے جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے انکا استقبال کیا۔

عمران خان 22 جولائی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

2018 میں انتخابات جیتنے کے بعد وزیراعظم کا امریکہ کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے، پاک فوج کے سربراہ بھی ان کے ساتھ روانہ ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی امور زلفی بخاری ان کے ہمراہ ہیں جبکہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی پہلے ہی امریکہ میں موجود ہیں۔

عمران خان اپنے تین روزہ دورہ میں امریکی میڈیا کو انٹرویوز دیں گے جبکہ واشنگٹن میں موجود پاکستانیوں کے بڑے اجتماع سے بھی خطاب کریں گے، اس کے ساتھ ساتھ اسپیکر نینسی پلوسی کے ساتھ ان کی ملاقات شیڈول کا حصہ ہے۔

اس سے قبل وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے واشنگٹن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی صدر اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ملاقات کی 2 نشستیں ہوں گی، پہلی نشست اوول آفس اور دوسری کیبنٹ روم میں ہو گی۔

امریکی صدر کی خواہش ہے کہ وزیراعظم عمران خان وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں، شاہ محمود

انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان کے ورلڈ بینک کے وفد سے بھی مذاکرات ہوں گے، سرکاری مصروفیات کے بعد وزیراعظم کیپٹل ون ارینا میں پاکستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کریں گے۔


متعلقہ خبریں