عمران خان کل واشنگٹن میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے

ہم نے مودی سرکار کی ہندوتوا فاشسٹ بالادستی کو بے نقاب کیا، وزیر اعظم

فوٹو: فائل



وزیراعظم عمران خان کل واشنگٹن ڈی سی میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے جس کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

سینیٹر فیصل جاوید خان تقریب کی میزبانی کے لیے امریکہ پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے مقامِ اجتماع کا دورہ کیا اور تقریب کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔

وزیراعظم کے بھرپور استقبال کیلئے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ کیپیٹل ون ایرینا واشنگٹن میں کل شام 4 بجے ہونے والے اس اجتماع میں عمران خان کی تاریخ ساز جدوجہد پرمبنی خصوصی دستاویزی فلم بھی دکھائی جائے گی۔

واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی امریکہ آمد پر پاکستانی کمیونٹی نہایت پرجوش اور متحرک ہے اور ریاست ہائے متحدہ کے کونے کونے سے پاکستانی واشنگٹن ڈی سی پہنچ رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نا صرف مختلف امریکی ریاستوں بلکہ کینیڈا اور دیگر ممالک سے بھی پاکستانی اپنے محبوب قائد کے استقبال کیلئے پہنچ رہے ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ یہ تقریب بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کا تاریخ ساز اجتماع ثابت ہو گی اور وزیراعظم اس سے تاریخی خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ عمران خان آج تین روزہ دورہ امریکہ کے لیے روانہ ہو گئے ہیں جہاں 22 جولائی کو ان کی امریک صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات طے ہے۔


متعلقہ خبریں