ٹیم منیجر نے کھلاڑیوں میں گروپنگ کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا

ٹیم منیجر نے کھلاڑیوں میں گروپنگ کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر طلعت علی نے عالمی کپ 2019 میں قومی ٹیم کے رویے سے متعلق ’سب اچھا ہے ‘ کی رپورٹ بورڈ کو جمع کرا دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم منیجر نے عالمی کپ کے دوران کھلاڑیوں میں گروپنگ کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں میں کوئی اختلاف نہیں، سب نے ایک ٹیم بن کر ٹورنامنٹ میں کھیلا ہے۔

ٹیم منیجر کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں اس میگا ایونٹ کے دوران کھلاڑیوں کے رویے کے حوالے سے  بتایا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انگلینڈ کے طویل دورے کے دوران کسی بھی کھلاڑی نے ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑیوں نے کرفیو کے اوقات کی بھی مکمل طور پر پابندی کی ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف شکست افسوس ناک تھی تاہم ٹیم نے میگا ایونٹ میں اچھا کم بیک کیا مگر بدقسمتی سے سیمی فائنلز تک رسائی حاصل نہ کر سکی۔

شیشا کیفے اسکینڈل کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جو تصاویر سوشل میڈیا پر جاری ہوئی وہ میچ سے دو دن قبل کی تھیں۔


متعلقہ خبریں