سینیٹ کا اجلاس 23 جولائی کو طلب کر لیا گیا

قائمہ کمیٹی کا اجلاس، وزیر دفاع کی عدم شرکت پر اراکین برہم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: صادق سنجرانی نے 23 جولائی کو سینیٹ کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

حزب اختلاف کی ریکوزیشن پر چیئرمین سینیٹ نے منگل کے روز سہ پہر 3 بجے اجلاس طلب کیا ہے۔

اس سے قبل چیئرمین سینیٹ نے حزب اختلاف کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ریکوزیشن اجلاس سے متعلق 2016 کی رولنگ واضح ہے۔

انہوں نے اپنے جوابی خط میں لکھا کہ وہ اپنی ذات کے لیے نہیں بلکہ ایوان کے تقدس کے لیے لڑ رہے ہیں اور وہ قرارداد کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اپنے تین صفحات پر مشتمل خط میں صادق سنجرانی نے کہا کہ حزب اختلاف کی ریکوزیشن پر اجلاس بلانے کے لیے وہ وزارتِ پارلیمانی امور کو خط بھی لکھ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سینیٹ کے متوقع اجلاس کے لیے تمام سینیٹرز کو اسلام آباد موجود رہنے کی ہدایت کر دی تھی۔

چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی تحریک  کی منظوری کے لئے 53 ارکان کی حمایت درکار ہے، ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے اپنے ارکان کو تحریک 60 سے زائد ارکان کی اکثریت سے منظور کرانے کا ہدف دے  رکھا ہے۔


متعلقہ خبریں