‘عمران خان کے علاوہ سب چور ہیں‘



لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے علاوہ باقی سب چور ہیں۔ سارد دنیا جانتی اور مانتی ہے کہ عمران خان ایماندار ہیں۔

ریلوے ہیڈکوارٹرز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کو قرضوں کی ری شیڈولنگ کی اجازت مل گئی تو عمران خان کی حکومت کھل کرسامنے آئے گی۔

وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ دورہ ہر لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ چار ماہ قبل ہی کہہ دیا تھا کہ پاکستان میں سارے چوروں کو ٹکٹکی لگے گی اور جھاڑو پھرے گا۔ حزب اختلاف کے جس رکن کا مقدمہ جتنا زیادہ کمزور ہے وہ اتنا ہی چیختا رہا ہے۔

ریلوے کی کارکردگی کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزارت کی معاشی حالت پہلے سے بہتر ہو گئی ہے، رواں سال گزشتہ برس کے مقابلے میں 10 ارب زیادہ منافع کمانے میں کامیاب رہے ہیں۔

انہوں نے ریلوے ملازمین کو اچھی خبر سنائی  کہ وزارت ہر چھ ماہ بعد اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ  100 ڈرائیوروں کو ایک سال کے لیے کنٹریکٹ پر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مال گاڑیاں چلانے کو ترجیح دیں گے جبکہ ان کا کرایہ بھی بڑھایا جائے گا۔

شیخ رشید نے بتایا کہ ساٹھ لاکھ کے بجائے اگست تک ستر لاکھ مسافروں کا ہدف حاصل کریں گے۔


متعلقہ خبریں