سابق وفاقی وزیر کو بیٹی کی طرف سے گردے کا عطیہ

سابق وفاقی وزیر کو بیٹی کی طرف سے گردے کا عطیہ

ملتان: سابق وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی حاجی  سکندرحیات بوسن کی صاحبزادی نے اپنے والد کو اپنا گردہ عطیہ کردیا ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ  سکندر حیات بوسن کا کراچی کے نجی اسپتال میں  کامیاب آپریشن  کیا گیاہے۔

خاندانی ذرائع کی جانب سے بتایا گیاہے کہ حاجی سکندر حیات بوسن اور ان کو گردہ عطیہ کرنے والی انکی صاحبزادی کی طبیعت بالکل ٹھیک  ہے۔

ملتان سے تعلق رکھنے والے نامور سیاسی خانوادے سے تعلق رکھنے والے حاجی سکندر حیات بوسن عرصہ دراز سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔

ذرائع کا کہناہے کہ آج انہیں ڈاکٹرزکی ہدایات پردس قدم  پیدل  بھی چلایاگیا ہے۔  حاجی سکندر حیات بوسن آئندہ 3 ماہ اپنے علاج معالجہ کے سلسلے میں کراچی میں ہی  رہیں گے ۔

حاجی سکندر حیات خان بوسن نے 2018کے انتخابات سے قبل  پاکستان تحریک انصاف  میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم وہ  پاکستان مسلم لیگ ن سے وابستہ رہ چکے ہیں ۔

2018کے جنرل انتخابات میں  پاکستان تحریک انصاف نے انہیں ٹکٹ  جاری کیا تھا مگر بعد میں وہ ٹکٹ احمد حسین ڈیہڑ کو دے دیا گیا تھا، اس طرح آزاد امیدوار کے طور پر وہ اپنی ہی جماعت کے امیدوار سے شکست کھا گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: میئر کراچی وسیم اختر کا بعد از مرگ اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان


متعلقہ خبریں