ٹی وی اینکر مرید عباس قتل کیس، بنکنگ کا متبادل نظام چلایا جارہاتھا

مرید عباس قتل کیس، ملزم عادل زمان عدالت سے فرار

کراچی:نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس قتل کیس میں ایف آئی اے نے معلومات حاصل کرنے کے لئے پولیس سے رابطہ کرلیا ہے۔تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ کاروبار کے نام پر بنکنگ کا متبادل نظام چلا جارہاتھا۔ آج کیس کی سماعت ہوئی تو خرابی صحت پر ملزم عاطف زمان کو پھر پیش نہیں کیا گیا۔

ملزم کے ماموں نے عدالت میں کہا کہ اسپتال کا بل ادا کروں گا۔ عدالت نے انہیں ملزم سے ملنے کی اجاز ت دے دی ۔

مرید عباس کیس کی تحقیقات میں پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے، اب وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے )بھی حرکت میں آگئی ہے ۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کیس سے متعلق معلومات کے لئے پولیس سے رابطہ کیاہے۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرید عباس کیس میں کاروبار کے نام پر بنکنگ کا متبادل نظام چل رہا تھا۔

مرید عباس قتل کیس کے مرکزی ملزم عاطف زمان کو آج پھر جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کی صحت ٹھیک نہیں۔ اسلئے پیش نہیں کیا۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ کوئی مسئلہ نہیں۔ ملزم کو ایمبولینس میں کہیں بھی لیجایا جاسکتا ہے ۔

ملزم عاطف کے ماموں اشفاق عدالت میں پیش ہوئے۔ان کا کہنا ہے کہ اسپتال کا بل جمع کرانا چاہتا ہوں۔ بھانجے سے ملنے کی اجازت دی جائے ۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کا دوروزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیااور کیس کی سماعت پیرتک ملتوی کردی گئی۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں ملزم کے وکیل منصف جان ایڈووکیٹ نے کہا کہ عاطف سے ملاقات کے بعد ہی مقدمہ کی درست انداز میں پیروی کرسکوں گا۔

مدعی کے وکیل محمد عباسی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ملزم کو عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ کیس کی کارروائی آگے بڑھے۔

عدالت نے ملزم کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا۔اب تک 4گواہوں نے ملزم کے خلاف بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ٹی وی اینکر مرید عباس قتل کیس،چار عینی شاہدین نے بیانات قلمبند کرادئے


متعلقہ خبریں