بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کی پیشین گوئی


کوئٹہ: محکمہ موسمیات نے آئندہ24 گھنٹوں کے دوران  بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھاربارشوں کی پیشین گوئی کے ساتھ ساتھ ندی نالوں میں طغیانی کاالرٹ جاری کردیاہے۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے کہا گیاہے کہ آئندہ24 گھنٹوں کے دوران ژوب،شیرانی،موسی خیل،قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ ،بارکھان،زیارت لولارائی، قلات، خضدار، لسبیلہ اور سبی میں بارش کا امکان ہے مگر بعض مقامات پر موسلادھار بارش کے ساتھ ساتھ پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی بھی آسکتی ہے۔

بارش کے دوران بعض علاقوں میں گرد آلود ہوائیں بھی چلنےکا امکان ہے،بارش سےکچھ علاقوں میں مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔تمام متعلقہ حکام کوالرٹ رہنےاوراحتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔

تاہم ژوب، قلات، ڈی جی خان،ملتان، بہاولپور،سکھر، لاڑکانہ ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ ہزارہ،کوہاٹ،پشاور، راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد،ساہیوال، میرپورخاص ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پرآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، ڈی جی خان، قلات، ژوب، سبی، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب کے علاقے جوہر آباد 21، لاہور(سٹی 18)، نور پور تھل 14، رحیم یار خان 06،سیالکوٹ(سٹی05)، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈی جی خان04،جہلم 03 اور گجرات میں01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح  بلوچستان کے علاقوں خضدار 17، ژوب07، سبی 06، بارکھان 03،  خیبرپختونخوا کے علاقے بالاکوٹ 12،کاکول07، مالام جبہ 06، پشاور میں  04ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

کشمیر کے علاقے  گڑھی دوپٹہ10، مظفرآباد (سٹی 30،ائیرپورٹ08) ملی میٹر بارش ریکاڑ کی گئی۔

آج گرم ترین مقامات  میں نوکنڈی47، دالبندین، سکھر اور دادو میں44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے:ملک بھر میں آج مزید بارشوں کا امکان


متعلقہ خبریں