فیصل آباد:ضلعی انتظامیہ کا مریم نواز کی ریلی کیلئے اجازت دینے سے انکار


  1. فیصل آباد: ضلعی انتظامیہ نے مریم نواز کی ریلی  کےلیے  اجازت دینےسے انکار کر دیا ہے۔ مسلم لیگ ن فیصل آباد سٹی  کےصدر شیخ اعجاز کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر نے خط جاری کر دیا۔

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جواب دیا گیاہے کہ حکومت پنجاب  کےایڈمسٹریشن ایکٹ 2017 کے تحت ریلی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ فیصل آباد ریلی کا جو روٹ درخواست میں بتایا گیا ہے اس کے راستے میں اسپتال ،چرچ اور ہائی سیکیورٹی ادارے موجود ہیں۔

انتظامیہ نے لکھا ہے کہ مسلم لیگ  ن  کی ریلی کی وجہ سے ٹریفک میں رکاوٹ اور امن امان کی صورتحال خراب ہو سکتی ہے۔ ریلی کے لئے نئی درخواست دی جائے جس میں ریلی کی نوعیت ،آمد اور جانے کا پوائنٹ واضع درج ہو،اجازات ملنے تک کوئی بھی ریلی نکالنا خلاف قانون ہے۔

ادھر مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ وہ کل ضرور فیصل آباد جائیں گی اور پابندی کے باوجود ریلی نکالی جائے گی۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ماڈل ٹاون لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کل میری پہلی ریلی ہے لیکن انتظامیہ نے خوف کی وجہ سے اجازت نہیں دی جبکہ گزشتہ روز پورا اسلام آباد بند کر دیا گیا تھا ایسا لگ رہا تھا کہ بھارت حملہ کرنے لگا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جتنی بھی گرفتاریاں کر لے وہ ن لیگ کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتی اور ہر رہنما پکڑے جانے کے بعد دوسرا رہنما جدوجہد کرتا رہے گا۔ میں کل فیصل آباد کے لوگوں سے اظہار یکجہتی کرنے ضرور جاؤں گی۔

یہ بھی پڑھیے: فیصل آباد میں کل ہر صورت ریلی نکالیں گے، مریم نواز


متعلقہ خبریں