لاہور میں جنوبی پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کے رنگ


لاہور ميں ڈیرہ غازی خان کلچرل شو کی دو روزہ تقریبات کا آغاز ہوگياہے، پہلے روز نوجوان فنکاروں نے خوبصورت پرفارمنسسز پيش کرکے سماں باندھ ديا۔

خوبصورت شاعری ، سريلي آوازيں ثقافتي رقص پرفارمنسسز اور ڈسکو لائٹنگ  کے  مناظر  نے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے زہر اہتمام الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں ہونےوالے ثقافتی شو  میں سماں باندھ دیا۔

راجن پور اور جام پور سے آئے ثقافتی گروپوں نے روایتی جھومر کا مظاہرہ کیا تو ہر سو موسيقي کے رنگ بکھر گئے، تقريب میں وزیراعلیِ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقريب ميں دل موہ لینے والے سرائیکی کلام کی گونج اٹھی تو حاضرين نے بھي دل کھول کر داد دی،اس موقع پر منتظمین نے ایسی ثقافتی تقاریب جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا آرٹس کونسل ثمن رائے نے کہا کہ آئندہ بھی ایسے رنگارنگ شوز عوام کے لئے لاتے رہیں گے۔

شہری کہتے ہیں کہ کہ اس شو نے جہاں ڈیرہ غازی خان کے ثقافتی رنگوں کی عکاسی کی ہے وہی ان کے لمحات یادگار بنا دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:سرائیکی صوبہ ضروری کیوں؟ ایک مکالمے کی روئیداد


متعلقہ خبریں