لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت، حوالدار شہید

لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت، حوالدار شہید

راولپنڈی: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آرمی چیک پوسٹوں پر بلااشتعال فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں حوالدار منظور عباسی شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ہفتہ کو ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔

بھارتی فوج کی جانب سے بٹل، ستوال، خنجر، نکیال اور جندروٹ سیکٹرز پر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی گئی۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 خواتین اور 4 شہری بھی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ذہنی معذور پاکستانی کی میت رینجرز کے حوالے

پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بھارتی چیک پوسٹوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔


متعلقہ خبریں