چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم گرفتار، 12 سالہ بچی کی ویڈیوز برآمد


کراچی: آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں انٹیلی جنس ایجنسی ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

سائبرکرائم ونگ کے سرکل ایڈیشنل ڈائریکٹر فیض اللہ کوریجو نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ملزم 12 سالہ بچی کی ویڈیوز اور تصاویر بنا کر اہل خانہ کو بلیک میل کر رہا ہے تھا اور والد کی درخواست پر کارروائی کی گئی ہے۔

ابتدائی تفصیلات کےمطابق ملزم نے سوشل میڈیا کے ذریعے بچی کی تصاویر حاصل کیں اور بلیک میل کرنے کی غرض سے مواد بچی کی رشتہ دار ایک خاتون کو بھی بھیجا تھا۔

مزید جانیں: پاکستان میں پورنوگرافی سے متعلق 8لاکھ ویب سائٹس بلاک کی ہیں، پی ٹی اے

ایڈیشنل ڈائریکٹر نے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کلاس ششم کی طالبہ ہے اور حادثے سے ذہنی طور پر شدید متاثر ہوئی ہے۔

فیض اللہ کوریجو کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے دیگر بچوں کی تصاویر بھی ملی ہیں اور تفتیش کی جارہی ہے کہ ان کا بھی غلط استعمال تو نہیں کیا گیا۔

انہوں نے بتایا دنیا بھر میں چائلڈ پورنو گرافی ایک حساس مسئلہ ہے اور اسکی سخت ترین سزائیں ہیں جب کہ پاکستان میں کم از کم 7 سال قید اور 50 لاکھ یا اس سے زیادہ جرمانہ کیا جاتا ہے۔

 


متعلقہ خبریں