‘ وزیراعظم پاکستان کو آپ نے فارغ سمجھا ہے’

سیالکوٹ: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا وزیراعظم پاکستان کو آپ نے اتنا فارغ سمجھا ہے کہ جس کو ماں نہیں جانتی وہ اس سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع ابلاغ سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا  مخالفین ایک بات یاد رکھیں کہ جس پر بد عنوانی کا الزام ہے وہ اداروں کے ساتھ نمٹیں عمران خان کسی معاملے میں مداخلت نہیں کریں گے۔

ن لیگ کی نائب صدرمریم نواز کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مشیر خاص نے کہا کہ سیاست کی راج کماری نے جھوٹ میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔

ن لیگی رہنما کو مخاطب کرتے ہوئے فردوس اعوان کا کہنا تھا کہ محترمہ آپ کی یاد داشت جواب دے چکی لیکن قوم کی یاد داشت ابھی تازہ ہے۔

فردوس عاشق نے کہا کہ محترمہ(مریم نواز) نے کل ٹویٹ کیا کہ وزیراعظم آرمی چیف کو بھی دورہ امریکہ  پر ہمراہ لے گئے ہیں جب کہ ماضی میں یوسف رضاگیلانی بھی آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی کوہمراہ لے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: فردوس اعوان اور مریم نواز آمنے سامنے

پی ٹی آئی کی رہنما نے کہا کہ نوازشریف کے ہمراہ جنرل راحیل شریف سعودی عرب کے دورے پر گئے تھے اور شاہدخاقان عباسی کے دورہ سعودی عرب میں جنرل قمرجاوید باجوہ وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز آرمی چیف کو ہمراہ لے جانے پر عمران خان کو سلیکٹڈ کہہ رہی ہیں تو کیا سابقہ تین وزیراعظم بھی سلیکٹڈ ہی تھے؟

مشیرخاص کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا دورہ امریکہ کفایت شعاری کی اعلیٰ مثال ہے اور ماضی کے برعکس قوم کے ٹیکس کا پیسہ ضائع نہیں ہوگا۔

عمران خان شہرت اورساکھ پاکستانی ہیرو کے طور پردنیا میں مانی جاتی ہے اور وہ پاکستان کا مقدمہ احسن طریقے سے لڑیں گے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز