’’ایوینجرز اینڈ گیمز ‘‘ نے کمائی کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

’’ایوینجرز اینڈ گیمز ‘‘ نے باکس آفس پر راج کرنے والی ایواٹار کا ریکارڈ توڑ دیا

ایوینجرز اینڈ گیمز نے ایواٹار کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تاریخ کی سب سے بڑی فلم بن گئی۔

باکس آفس پر ایواٹار کی 10 سال حکمرانی کے بعد ایوینجرز اینڈ گیمز نے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے سب سے بڑی فلم بن گئی۔ 26 اپریل 2019 کو پردہ سیمیں پر جلوہ گر ہونے والی اوینجرز سیریز کی 22ویں فلم نے دنیا بھر میں بزنس کے کئی ریکارڈ توڑ دیے۔

اوینجرز اینڈ گیم نے ڈومیسٹک بکس آفس میں حیران کن 853 ملین ڈالر کا کاروبار کیا جو شمالی امریکہ میں ’’اسٹار وار دی فورس آویکینس‘‘ کے بعد دوسری بڑی فلم ثابت ہوئی۔

بین الاقوامی سطح پر اس نے ایک ارب 90 کروڑ ڈالر کا کاروبار کیا جس میں سر فہرست چین ہے جہاں 629 ملین ڈالر کا کاروبار ہوا جبکہ برطانیہ میں 114 ملین ڈالر، جنوبی کوریا میں 105 ملین ڈالر، برازیل میں 85 ملین ڈالر اور میکسیکو میں 77 ملین ڈالر کا کاروبار کیا۔

اوینجرز اینڈ گیم نے ریلیز کے وقت باکس آفس کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا تھا اور ریلیز کے ابتدائی دنوں میں دنیا بھر میں ایک ارب بیس کروڑ ڈالرز کما لیے۔

ڈزنی اسٹو ڈیوز کی فلم اوینجرز اینڈ گیم نے ایک ارب کا ہدف عبور کرنے میں صرف 5 دن لیے اور یوں وہ پہلی فلم بن گئی جس نے ریلیز کے ابتدائی پانچ دنوں میں ہی ایک ارب امریکی ڈالر کمائی کی۔

یہ سپر ہیرو فرنچائز کی 22ویں فلم ہے۔ صرف امریکہ میں اوینجرز اینڈ گیم نے 35 کروڑ امریکی ڈالر کا بزنس کیا۔ چین میں نمائش کے آغاز کے بعد سے 33 کروڑ ڈالر سے زائد کا بزنس کیا۔

’ایواٹار‘ کی 2.78 ارب ڈالر لائف ٹائم آمدنی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اوینجرز اینڈ گیم نے سب سے زیادہ بزنس کرنے والی تاریخ کی پہلی فلم ہونے کا ریکارڈ بنالیا۔ اس فلم میں جہاں دوسرے ہیروز ایک لگا بندھا معاوضہ طلب کرتے ہیں، رابر ٹ ڈائونی جونیئر فلم کے معاوضے کے ساتھ ساتھ اس کے منافع میں بھی حصہ دار ہیں۔

اس فلم سے رابرٹ 75 ملین ڈالر کام کرنے کا معاوضہ اور 31 ملین ڈالر فلم کا منافع حاصل کر چکے ہیں یعنی 100ملین ڈالرز سے زائد کی خطیر رقم ان کے اکاؤنٹ میں منتقل ہو چکی ہے۔


متعلقہ خبریں