صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس یکم اگست کو طلب کر لیا


اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس یکم اگست کو طلب کر لیا ہے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق اجلاس یکم آگست کو 2 بجے ہو گا جس میں چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی قراداد پیش کی جائی گی۔

حزب اختلاف کی جماعتوں نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

اس عہدے کے لیے میر حاصل خان بزنجو متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار نامزد ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: میرحاصل خان بزنجو چیئرمین سینیٹ کیلئے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار نامزد

19 جولائی کو حزب اختلاف کے سینیٹرز کے اجلاس میں 66 میں سے 54 سینیٹرز نے شرکت کی تھی جو تحریک عدم اعتماد میں کامیابی کے لیے کافی ہیں۔

چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لیے خفیہ رائے شماری کی جائے گی، حکومتی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حزب اختلاف کے کئی سینیٹرز اپنی جماعتوں سے اختلاف رکھتے ہیں اور وہ تحریک عدم اعتماد میں حکومت کا ساتھ دیں گے۔

حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ ان کے پاس صادق سنجرانی کو ہٹانے کے لیے مطلوبہ تعداد پوری ہے اور وہ سینیٹ کے اگلے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کامیاب کرا لیں گے۔


متعلقہ خبریں