’اپوزیشن کو جلسے کرنے دیں لوگوں کو قیمے والےنان تو ملیں گے‘



اسلام آباد: لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو جلسے جلوس کرنے کی اجازت دی جائے مہنگائی بہت ہے لوگوں کو کھانے کو قیمے والے نان بھی ملیں گے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’پاکستان ٹونائٹ‘میں میزبان ثمر عباس سے بات کرتے ہوئے تجزیہ کار ارشاد بھٹی کا کہنا تھا عمران خان نے 22 سال سٹرک پر احتجاج کیا اب اپوزیشن کی باری ہے انہیں کرنے دیں۔

ارشاد بھٹی کا کہا لگتا ہے بیورو کریسی والے ن لیگ کے ہی ہیں جو حکومت کو غلط مشورہ دے رہے اور کنٹینر لگوا رہے ۔

ناصر بیگ چغتائی نے ڈیل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کچھ نہ کچھ ضرور ہو رہا ہے جو سب این آر او ڈیل اور پیغامات کی بات کررہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب سسٹم ٹھیک کریں پھر بے شک 50 ہزار افراد کو ٹانگ دیں۔


متعلقہ خبریں