میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 19 اگست تک ملتوی

آصف زرداری سے آصفہ بھٹو، سراج درانی اور مراد علی شاہ سمیت دیگر کی ملاقات

فائل فوٹو


اسلام آباد: میگا منی لانڈرنگ کیس میں احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی حاضری لگاکر سماعت 19 جولائی تک ملوتی کردی۔

ہم نیوز کے مطابق سماعت کے دوران آصف زرداری کی جانب سے اخباری تراشے عدالت میں پیش کیے گئے۔

’پہلے بھی بیرکوں میں رہتے رہے ہیں‘

سماعت کے بعد ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ امریکہ سے واپسی پر آپ سے سہولتیں واپس لے لیں گے۔

مزید پڑھیں آصف علی زرداری کےخلاف ایک اور ریفرنس آ گیا

اس کے جواب میں سابق صدر نے کہا کہ کون سی سہولتیں؟ سہولتیں دی کون سی ہیں۔

اس پر صحافی ن کہا کہ اے سی، ٹی وی وغیرہ۔ جواب میں زرداری کا کہنا تھا کہ ہم تو پہلے بھی بیرکوں میں رہتے رہے ہیں۔

دوسری جانب عدالت نے فریال تالپور کا 29 جولائی تک جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

اس موقع پر اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے۔

احتساب عدالت کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو سیل کیا گیا جبکہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کے داخلے پر پابندی عائد رہی۔


متعلقہ خبریں