مرید عباس قتل کیس: مقتول کے رشتہ دار نے بڑا انکشاف کردیا


کراچی:  مقتول اینکر مرید عباس کے سسر عظیم خان نے کہا ہے کہ انہوں نے بھی عاطف زمان کے پاس 50-60 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی تھی اور جب ان سے پیسے دینے کا تقاضہ کیا گیا تو انہوں نے فون پر بدتمیزی کی۔

عظیم خان کا کہنا تھا کا وہ پولیس کی تفتیش سے مطمئن ہیں اور کہا کہ اس حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

دوسری طرف عاطف زمان کے ڈرائیور ندیم کے بھائی عقیل نے اپنے ایک بیان میں پولیس کو بتایا کہ ندیم نے بیوی سے جھگڑے کے بعد خود کشی کی کوشش کی۔

عقیل نے مزید کہا کہ ٹی وی چینلز پر مختلف خبریں چل رہی تھی کہ ندیم نے بیوی سے جھگڑے کے بعد خودکشی کی۔

عقیل  کا کہنا تھا کہ ندیم چھ ماہ سے عاطف زمان کا ڈرائیور تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی نوکری ایسی ہے جس کی وجہ سے ان  کا اپنے گھر بہت کم آنا جانا ہوتا ہے اس لئے ان کو زیادہ چیزوں کا علم نہیں۔

دریں اثناء انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مرید عباس کے مبینہ قاتل عاطف زمان کے  جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کردی۔

عدالت نے پولیس کو ملزم کو اگلی پیشی پر پیش کرنے کا حکم دیتے پوئے کارروائی تین دن کے لے ملتوی کردی۔


متعلقہ خبریں