عمران ٹرمپ ملاقات میں جنرل قمر جاوید باجوہ بھی شامل ہوں گے

ہمارے شہدا-ہمارے ہیرو: قوم کو بہادر بیٹوں پر فخر ہے، جنرل باجوہ

واشنگٹن: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ امریکہ کی سول قیادت سے ملاقات کے بعد عسکری حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی آج جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوگی تو اس میں پاک فوج کے سربراہ بھی موجود ہوں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پرکہا ہے کہ واشنگٹن میں موجود چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ وائٹ ہاؤس میں وزیراعظم کی ہونے والی ملاقات کے بعد پینٹاگون کا دورہ کریں گے۔

عمران خان سے ملاقات کے لیے ٹرمپ کی واشنگٹن آمد

ڈی جی آئی ایس پی آر نے لکھا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ وزیراعظم کے وفد کا حصہ ہیں۔

میجر جنرل آصف غفور کے مطابق چیف آف آرمی اسٹٓاف کی پینٹاگون کے دورے میں قائم مقام سیکریٹری دفاع رچرڈ اسپنسر، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل جوزیف ڈنفورڈ اور امریکی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل مارک اے ملی سے ملاقات ہو گی۔

عمران خان نے امریکہ میں جلسے کی نئی تاریخ رقم کردی

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ امریکہ کے دورے پر گئے ہیں۔ یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہورہا ہے کہ جب امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں بلکہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے تو آئندہ دوحا میں ہونے والے مذاکرات سے کافی امیدیں بھی وابستہ کررکھی ہیں۔ اس کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کیا ہے۔


متعلقہ خبریں