نیب نے آصف زرداری کے خلاف اہم ثبوت حاصل کر لیے

نیب نے آصف زرداری کے خلاف اہم ثبوت حاصل کر لیے

راولپنڈی: قومی احتساب بیورو نے اہم ثبوت ملنے کے بعد سابق صدرآصف علی زرداری کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق یہ ریفرنس سولر لائٹس لگانے کے غیرقانونی ٹھیکے دینے کے الزام میں دائر کیا جائے گا، نیب ٹیم سندھ سے اہم ثبوت حاصل کرنے کے بعد واپس اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت میں آصف زرداری کے خلاف پہلے بھی دو ریفرنس دائر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آصف علی زرداری کےخلاف ایک اور ریفرنس آ گیا

اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ سابق صدر کے خلاف پارک لین کیس سے متعلق جانچ پڑتال کر کے ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں 10 جون کو گرفتار کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ سے آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد نیب ٹیم زرداری ہاؤس پہنچی تھی۔

مزید پڑھیں : نیب نے آصف علی زرداری کو گرفتار کرلیا

نیب نے اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی خط لکھ کر ان کی گرفتاری سے مطلع کر دیا تھا تاہم بعد ازاں حزب اختلاف کے اصرار پر اسپیکر قومی اسمبلی نے ان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کر دیے تھے۔

 


متعلقہ خبریں