جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹس خلیجی بحران کو بڑھاوا دینے کے ذمہ دار


سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹوئٹر پر موجود ڈھیروں جعلی اور گمنام اکاؤنٹس موجودہ خلیجی بحران کو ہوا دینے میں جلتی پر تیل کا کام کر رہے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق جس طرح سوشل میڈیا نے عربوں میں سیاسی بیداری مہم کو پھیلانے اور لوگوں کو اکھٹا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا، اسی طرح ٹوئٹر پر موجود جعلی اور گمنام اکاؤنٹس حالیہ خلیجی بحران کو ہوا دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

خلیج، خصوصاً آبنائے ہرمز میں اس وقت امریکہ اور ایران کی بحری افواج آمنے سامنے جنگی مشقوں میں مصروف ہیں جبکہ بین الاقوامی ممالک دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے پر زور دے رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جب عرب بہار کی لہر چلی تھی تو بےشمار لوگوں نے ٹوئٹر پر جعلی اور گمنام اکاؤنٹس بنائے تھے لیکن جلد ہی مختلف عرب ممالک نے اس کا توڑ نکال لیا اور جواباً جعلی اور گمنام اکاؤنٹس  بن کر مخالفین کے خلاف پراپیگنڈہ تیز کر دیا۔

ماہریں کا کہنا ہے کہ نئی نسل کو یہ سکھانے اور سمجھانے کی ضرورت ہے کہ وہ کیسے سوشل میڈیا  میں گردش  کرنے والی خبروں میں صحیح اور غلط  میں تفریق کریں۔


متعلقہ خبریں