پاسپورٹ آفس سے پاکستانی ویزا اسٹیکرز چوری ہونے کا انکشاف

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاسپورٹ آفس سے سینکڑوں ویزا اسٹیکرز چوری کرکے غیر ملکیوں کو فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق چوری شدہ ایک ویزا اسٹیکر پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو لاکھوں روپے میں فروخت کیا جاتا تھا۔

ایف آئی اے نے پاسپورٹ آفس کو چار دن کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ 26 جولائی 2019 تک تمام ریکارڈ فراہم کیا جائے۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے اس غیر ذمہ دارانہ رویے کے بعد پاسپورٹ دفاتر میں گزشتہ دس سال سے ہونے والی بھرتیوں کی چھان بین بھی شروع کردی ہے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ 10 سال کے دوران ڈیڑھ سو سے زائد خلاف ضابطہ بھرتیاں ہوئیں اور ان کے لیے اخبار میں اشتہار نہیں دیا گیا اور نہ ہی کسی قانون ہر عمل ہوا۔

ہم نیوز کو ملنی والی اطلاعات کے مطابق مذکورہ محکمے میں تمام افراد کو کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا ہے اور اس میں  توسیع کے لیے رشوت مانگی جاتی تھی۔


متعلقہ خبریں