پروٹوکول نہ ملنے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اجمل وزیر آپے سے باہر

اجمل وزیر اور فضا جونیجو بھی پی ٹی آئی میں شامل |humnews.pk

پشاور کے سرکاری اسپتال میں پروٹوکول نہ ملنے پر وزیراعلی خیبر پختونخوا کے مشیر اجمل خان وزیرنے مبینہ طور پر آپے سے باہرہوکر ہنگامہ آرائی  کی ہےاور ڈاکٹروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔ 

اس بات کا انکشاف لیڈی ریڈنگ استپال پشاور کے متاثرہ میڈیکل آفیسر کی طرف سے  اسپتال انتظامیہ کو لکھے گئے مراسلے میں ہوا ہے ۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال کے میڈیکل آفیسر نے اپنے مراسلے میں لکھا ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیراجمل خان وزیر  کی ہنگامہ آرائی سے ایمرجنسی وارڈ کی سروسز متاثر ہوئیں ۔

ڈاکٹرز نے  مشیربرائے وزیر اعلی کے پی اجمل وزیر کے نازیبا رویے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔ پراونشل ڈاکٹرزایسوسی ایشن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ حکومت اپنے مشیروں اور وزرا کو لگام دے،بصورت دیگر احتجاج کیا جائے گا۔

ہم نیوز کی طرف سے رابطہ کیے جانے پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی اجمل خان وزیر نے کہا کہ وہ رات کو بلڈ پریشر ہائی ہونے پر بطور مریض لیڈی ریڈنگ اسپتال گئے تھے۔ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرکا رویہ ہتک آمیز تھا،20 منٹ تک چیک اپ نہیں کرایا۔

اجمل خان وزیر نے وضاحت کی کہ انہوں نے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں کوئی ہنگامہ آرائی نہیں کی، صرف نامنا سب رویہ کی شکایت کی۔ اسپتال انتظامیہ نے بھی ڈاکٹر کو قصور وار قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ سرکاری محکموں میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی مداخلت کی شکایات کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ ہفتے  اپنےدورہ لاہور میں خصوصی گفتگو کی تھی۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ جمعرات کو کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعظم سرکاری معاملات میں اراکین کی مداخلت پر برہم ہوئے  تھے۔ وزیراعظم نے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلی اور کابینہ کو ہدایات جاری کیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی بھی محکمے میں سیاسی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ کسی بھی رکن قومی و صوبائی اسمبلی کی سرکاری معاملات میں مداخلت ناقابل قبول ہے۔

عمران خان نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبے میں خصوصی طور پر سیاسی مداخلت برادشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ  سردار عثمان احمد خان بزدار کے ساتھ ملاقات میں  بھی بعض شکایات سامنے آنے پر وزیراعظم نے اس حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب پولیس اہلکاروں کی طرف سےنیب افسران کو خوفناک نتائج کی دھمکیاں


متعلقہ خبریں