یروشلم: اسرائیل نے گھروں اور عمارات کی مسماری شروع کردی

یروشلم: اسرائیل نے گھروں اور عمارات کی مسماری شروع کردی

یروشلم: اسرائیل نے متعدد عالمی اداروں کی سخت تنقید کے باوجود یروشلم کے نواحی فلسطینی علاقے میں عمارات اور گھروں کی مسماری کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کے زیر کنٹرول علاقے سے ملحقہ بستی کے 70 سے زائد مکانات کی مسماری کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔

یہ بات اسرائیل کے مؤقر اخبار ’ہیرٹز‘ نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتائی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فلسطینی گاؤں سربحر کے علاقے میں سرحدی باڑ سے ملحق گھروں اور عمارات کی مسماری کی گئی ہے۔

غزہ: اسرائیلی فوج نے گولیاں برسا کر 98 فلسطینیوں کو زخمی کردیا

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق عمارات کی مسماری کے لیے بھاری مشینری، بلڈوزر اور کرینیں استعمال کی جارہی ہیں۔ 1967 میں اسرائیل نے عرب اسرائیل جنگ کے دوران اس علاقے پر قبضہ کیا تھا۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس طرح اسرائیل کو مزید گھروں اور عمارات کی مسماری کا موقع مل جائے گا۔

خبررساں ادارے کے مطابق مکانات کی تعمیر کی اجازت فلسطینی حکام سے لی گئی تھی جب کہ مسماری اسرائیلی حکام کررہے ہیں جس کی وجہ سے بے گھر ہونے والے افراد پریشان ہیں کہ وہ اپنی فریاد لے کر کس کے پاس جائیں؟

ٹرمپ کے داماد کشنر نے ’نیا اسرائیلی نقشہ‘ پیش کردیا

مسلمانوں، یہودیوں اورعیسائیوں کے لیے تاریخی اہمیت کے حامل یروشلم میں اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق تقریباً پانچ لاکھ اسرائیلی اور تین لاکھ فلسطینی آباد ہیں۔ اس شہر میں متعدد مقدس مقامات بھی ہیں۔

امریکہ کے نشریاتی ادارے ’وائس آف امریکہ‘ نے کمیونٹی رہنما حمادا کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی حکام کی ہدایات پر سیکیورٹی فورسز نے گھروں سے زبردستی لوگوں کو نکال کران میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا۔


متعلقہ خبریں