واٹس ایپ پہ تصویر کی کوالٹی خراب ہونے سے کیسے بچائیں؟


واٹس ایپ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کے لیے سب سے آسان اور سہل تصور کی جانے والی ایپلیکیشن (ایپ) ہے.اس کی بدولت آپ صرف سکرین چھو کر ویڈیوز اور تصاویر اپنے دوستوں اور عزیزواقارب کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔

واٹس ایپ کے ذریعے تصاویر بھیجنے کا سب سے بڑا نقصان یہ سمجھا جاتا ہے کہ اس میں تصویر کی کوالٹی متاثر ہو جاتی ہے، تصاویر جتنے بھی اچھے کیمرے سے کھینچی جائیں، دوسرے صارف تک پہنچنے تک اپنی اصل کوالٹی کھو کر دھندلی ہو جاتی ہے۔

مگر اب اس مسئلے سے نجات کا راستہ مل گیا ہے۔ ہم آپ کو بتائیں گے کہ تصویر کا معیار خراب ہونے سے بچاتے ہوئے اسے کیسے واٹس ایپ کے ذریعے شیئر کیا جا سکتا ہے۔

تصویر کا نام تبدیل کر کے اس کی ایکسٹینشن ’ڈاک‘ کریں اور آگے بھیج دیں

اس کے لیے اپنے موبائل میں فائل مینیجر کھولیں اور شیئر کی جانے والی تصویر کو منتخب کریں۔

تصویر کی ایکسٹینشن جے پی جی وغیرہ سے تبدیل کر کے اسے ڈاک کر دیں۔ اس کے بعد جسے بھیجنا مقصود ہو اس کا چیٹ باکس کھولیں اور تصویر کو بطور اٹیچمنٹ بھیج دیں۔

ساتھ ہی وصول کنندہ کو کہیں کہ تصویر کی ایکسٹینشن تبدیل کر کے ڈاک سے جے پی جی کر لے اور بہترین کوالٹی میں تصویر دیکھے۔

بہت سی تصویروں کی کمپریسڈ فائل بنا لیں

مطلوبہ تصاویر کے پورے فولڈر کو فون میں موجود فائل مینیجر یا کسی اور کمپریشن ٹول کے ذریعے کمپریس کر لیں۔

کمپریس کیے گئے فولڈر کو بطور زپ فائل فون کے فائل مینیجر سے یا اٹیچمنٹ کے ذریعے بھیج دیں۔

وصول کنندہ کو کہیں کہ وہ زپ فائل کو پھر سے ڈی کمپریس کر لے۔

ان دو آسان طریقوں کے ذریعے آپ اپنی تصویروں کی کوالٹی خراب ہونے سے بچا سکتے ہیں۔ دوسرے طریقے کا اضافی فائدہ یہ ہے کہ اس کے ذریعے آپ ہر تصویر کی ایکسٹینشن تبدیل کرنے کی پریشانی سے بچ جائیں گے اور بیک وقت تمام تصویروں کی کوالٹی کو محفوظ رکھتے ہوئے شیئر کر سکیں گے۔


متعلقہ خبریں