اسٹاک مارکیٹ کا مثبت اختتام

اسٹاک ایکسچینج (stock exchange)

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا اختتام 125 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ مثبت زون میں ہوا۔

فوٹو: ہم نیوز

اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ مارکیٹ کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس 32 ہزار 458 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا تاہم کاروبار کے آغاز پر ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 265 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور 100 انڈیکس 32 ہزار 723 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

ابتدائی ایک گھنٹے بعد ہی انڈیکس منفی زون میں ٹریڈ کرتا نظر آیا اور 100 انڈیکس میں 63 پوائنٹس کی کمی ہوئی تاہم کاروبار کے اختتام تک 100 انڈیکس میں کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا۔

کاروبار کا اختتام خوش آئند ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 125 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 32 ہزار 584 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروبار مسلسل گراوٹ کا شکار

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 38,193,800 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 1,880,600,538 بنتی ہے۔

گزشتہ ہفتہ اسٹاک مارکیٹ منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتی نظر آئی اور مجموعی طور پر اسٹاک مارکیٹ میں کمی ہوئی۔


متعلقہ خبریں