جولائی کے تین دن اونچے درجے کے سیلاب کی پیشگوئی

گلگت بلتستان: جوتل میں سیلاب سے تباہی|humnews.pk

پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے متوقع سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کردیا ہے۔ این ڈی ایم اے نے  محکمہ موسمیات  کے حوالے سے بتایا ہے کہ مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہوچکاہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ مون سون بارشوں کا سلسلہ چوبیس جولائی سے شروع ہوگا جو پچیس سے ستائیس جولائی تک دریاؤں اور ندی نالوں میں اونچے درجے کے سیلاب کا باعث بن سکتاہے۔

این ڈے ایم اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ  دریائے جہلم اور منگلا ڈیم میں اونچے سے انتہائی اونچے درجے کا سیلاب  آسکتاہے جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر اونچے سے انتہائی اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔

دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر جبکہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب  آسکتاہے ۔

این ڈی ایم نے تمام اتھارٹییز کو ایمرجنسی اقدامات کرنے کی ہدایت کرنے کے ساتھ ساتھ سیاحوں سے کہا ہے کہ وہ سفر شروع کرنے سے قبل موسمی صورتحال سے آگاہی حاصل کرلیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ نیشل ہائی وے اتھارتی (این ایچ اے) اورفرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن ( ایف ڈبلیو او) سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کریں۔

یہ بھی پڑھیے: وادیٔ نیلم میں سیلاب کے بہانے چندہ مانگنے والوں سے ہوشیار رہیں، این ڈی ایم اے


متعلقہ خبریں