سونے کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر نمایاں اضافہ


کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھا گیا ہے۔

آل سندھ صرافہ بازار کے مطابق سونے کی قیمت میں فی تولہ 600 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: سونا ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر

اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 83900 روپے پر پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونا 514 روپے اضافے سے 71914 روپے کا ہوگیا ہے۔

آل سندھ صرافہ بازار کے مطابق عالمی بازار میں سونا ایک ڈالر اضافے سے 1426 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔


متعلقہ خبریں