شیر شاہ کباڑی مارکیٹ میں ڈراؤنی مخلوق کامعاملہ محض افواہ تھی


کراچی کی شیر شاہ کباڑی مارکیٹ میں ڈراؤنی مخلوق کامعاملہ مبینہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ اور محض افواہ ثابت ہوئی،کباڑی مارکیٹ کے تاجر اور پلاٹ کے مالک راشد کے مطابق کباڑی مارکیٹ یا اس کے اطراف  میں کبھی کوئی بلا نہیں دیکھی گئی۔ 

شیر شاہ کباڑی مارکیٹ میں ڈراؤنی مخلوق کے واویلے کا معاملہ دم توڑ گیا ہے، پلاٹ کے مالک محمد راشد کے مطابق 15روز قبل میرے پلاٹ پرمیرے بکرے کٹے ہوئے ملےتھے۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد لوگوں نے یہ بات پھیلا دی کہ اس علاقے میں کوئی ڈراؤنی بلا ہے جو بکرے کاٹ گئی ہے مگر ہم نے جب غور کیا تو پتہ چلا کہ وہ بکرے کسی پُراسرار مخلوق نے نہیں بلکہ تیزدھار آلے سے کاٹے گئے تھے،لوگوں نے خود ہی افواہیں پھیلانا شروع کر دیں۔

پلاٹ کےمالک راشد  نے ہم نیوز سے گفتگو میں کہا کہ چوکیدار کے خلاف پولیس سے شکایت کردی ہے ۔

کباڑی مارکیٹ کے دکانداروں کابھی کہناتھا کہ کباڑی مارکیٹ یااس کے اطراف میں کبھی کوئی اس طرح کی چیز نہیں دیکھی گئی۔ لوگوں نے مبینہ زمین کے تنازعہ پر از خود ہی افواہیں گھڑیں اور پھیلا دیں۔

شیر شاہ کباڑی مارکیٹ کے دکانداروں کا کہنا تھا کہ اس قسم کی ڈراؤنی بلا سے متعلق  افواہیں پھیلانے کا مقصد کاروبار تباہ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی میں ہیلمٹ کی پابندی، چار کروڑ کے جرمانے ، تین لاکھ سے زائد چالان


متعلقہ خبریں