آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات

فوٹو: فائل


اسلام آباد: ملک بھر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا جبکہ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز پشاور، کوہاٹ، کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران، میرپورخاص، حیدر آباد، ہزارہ، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر  میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم حیدر آباد، راولپنڈی، پشاور، مالاکنڈ، کوہاٹ ،ہزارہ، کوئٹہ، قلات ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر  تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ  بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش کاکول 29،  بونیر 19، چراٹ 09، پاراچنار 07، مٹھی 25، چھور 04، مری 15، مظفرآباد (ائیرپورٹ04، سٹی 02)، راولاکوٹ 02، بارکھان 22، قلات،  خضدار 02، کوئٹہ (سمنگلی 02، ائیر پورٹ 01)ملی میٹر بارش ریکاڑ کی گئی۔


متعلقہ خبریں