کریم نے اپنی ایپلیکیشن میں بہت اہم فیچر متعارف کرا دیا


اگر آپ پاکستان میں رہتے ہیں تو یقیناً آپ نے روزمرہ آمد ورفت کے لیے کبھی نہ کبھی کریم کی سروس استعمالی کی ہوئی گی۔ اس کے علاوہ اگر کم وقت میں کہیں بھی پہنچنا ہو اور گاڑی پارک کرنے کا وقت بھی آپ کے پاس نہ ہو تو کریم ٹیکسی سروس بِنا پریشان کیے آپ کا یہ مسئلہ حل کر دے گی۔

کریم کے ساتھ سفر مزید ہموار اور پرسکون بنانے کے لیے اس سروس نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنی ایپلیکشن (ایپ) میں چیٹ سروس کا فیچر متعارف کرایا ہے۔

اس فیچر کی بدولت آپ صرف اسکرین چھو کر کریم کسٹمر سروس کی ٹیم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور اپنے مسائل، سوالات اور شکایات فوری طور پر ٹیم تک پہنچا کر اس کا حل حاصل کر سکتے ہیں۔

لائیو چیٹ فیچر کا استعمال انتہائی سہل ہے:

سب سے پہلے ایپلیکیشن کے آپشن مینیو پر کلک کریں (اسکرین کے بائیں جانب اوپر تین لائنوں کے نشان پر)۔

ہیلپ کے آپشن پر کلک کریں ( ڈبے میں نمودار ہونے والے آخری سے پہلے والے نشان کو)۔

اپنا مسئلہ منتخب کریں۔

مسئلے کی تفصیلات کریم کیئر افسر سے شیئر کریں تاکہ اس کے حل میں آپ کی مدد کی جا سکے۔

کریم کی ایپ میں اس نئے آپشن کو متعارف کرانے کا مقصد صارفین کو اپنے مسائل کی شناخت اور حل میں آسانی فراہم کرنا ہے۔ اس سہولت کے ذریعے آپ کریم سروس کے ایسے نمائندے سے رابطہ کر سکتے ہیں جو متعلقہ مسئلے کے حل میں مہارت رکھتا ہو۔

اس کے علاوہ صارفین سفر ختم ہونے کے دو گھنٹے کے اندر کریم ایپ کے ذریعے ای میل کرکے بھی کریم کیئر سینٹر کے نمائندے تک اپنی شکایات اور پریشانی پہنچا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں