’چاہیں تو دس دن میں افغانستان کو دنیا کے نقشے سے مٹا دیں‘

فوٹو: فائل


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ہم چاہیں تو دس دن کے اندر افغانستان کو دنیا کے نقشے سے مٹا دیں تاہم ہم ایک کروڑ لوگوں کو مارنا نہیں چاہتے۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے معاملات میں ہماری بہت مدد کر رہا ہے، ہم 19 سال سے وہاں جنگ لڑ رہے ہیں مگر اب ہم پولیس کا کردار مزید ادا نہیں کر سکتے۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ افغان تنازع میں پاکستان نے فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا اور دہشت گردی کے خلاف امریکہ کے ساتھ مشترکہ جنگ لڑی جبکہ نائن الیون کے بعد دونوں ممالک دہشت گردی کے خلاف شراکت دار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغان جنگ سے سب سے زیادہ پاکستان متاثر ہوا کیونکہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار سے زائد قربانیاں دیں اور ہماری معیشت کو150 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔

 


متعلقہ خبریں