ٹک ٹاک کے شوق نے نوجوان کو جیل پہنچا دیا

ٹک ٹاک

فائل فوٹو


جہلم: سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے پر جہلم میں نوجوان کو جیل بھیج دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ساجد خان نامی نوجوان نے پستول کے ساتھ اپنی ایک ویڈیو ’ٹک ٹاک‘ پر اپ لوڈ کی تھی۔

ٹک ٹاک حالیہ عرصے میں پاکستان میں کافی مقبول ہوچکی تھی اور اس کے صارفین کی تعداد میں بے انتہا اضافہ ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب پولیس نے ’ٹک ٹاک‘ ہیرو کو زیرو بنا کر ہتھکڑی لگادی

تاہم کچھ لوگوں کے اس کی وجہ سے جیل بھی جانا پڑا ہے اور ساجد خان اس فہرست میں شامل ہونے والے تازہ ترین شخص ہیں۔

ڈی پی او جہلم نے پولیس حکام کو نوجوان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 30 بور کی پستول اپنے قبضے میں لینے کی ہدایت کی۔

اس سے قبل گوجرانوالہ میں بھی اسی طرح کے ایک واقعے کے نتیجے میں نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

محلہ اسلام آباد کے ثاقب لقمان ڈار نے ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش کی تھی۔

ڈی ایس پی عمران عباس کے مطابق سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کی سخت نگرانی کی جارہی ہے، والدین بچوں پر نظر رکھیں۔


متعلقہ خبریں