ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی قیمت کا اعلان


کراچی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ائی سی سی) نے آئندہ سال آسٹریلیا میں میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

کرکٹ کے شائقین اگلے سال اکتوبر میں ہونے والے ٹی ٹونٹی کے لیے ٹکٹ ابھی سے خرید سکتے ہیں اور اسی لیے ان کی قیمتوں کا اعلان ابھی سے کردیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے ایک اعلامیہ کے مطابق ٹکٹوں کی تقسیم میں فیملیز اور کمیونیٹیز کو ترجیح دی جائیگی جبکہ بچوں کو تمام میچز بشمول فائنل کے لیے ٹکٹ دیے جائیں گے۔

آئی سی سی کے اعلامیہ کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت رواں سال اکتوبر تک جاری رہے گی۔

آئی سی سی نے بچوں کے لیے ہر میچ کیلے ٹکٹ کی قیمت پانچ ڈالر اور بڑوں کے لیے 20 ڈالر رکھی ہے اور ٹکٹس کی قیمتوں کا تعین 2020 میں خواتین کے درمیان ہونے والے ٹی ٹونٹی میچ کے حساب سے کیا گیا ہے جس کے لیے پہلے سے ہی ٹکٹیں بک گئی ہیں۔

ٹکٹوں کی قیمت کے حساب سے چار افراد پر مشتمل ایک خاندان ہر میچ 50 ڈالر میں دیکھ سکتا ہے تاہم آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں ہونے والے پہلے سیمی فائنل کیلئے بچوں کے لیے ٹکٹ کی قیمٹ 10 ڈالر اور بڑوں کے لیے 40 ڈالر رکھی گئی ہے۔

اسی طرح آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کے لیے بچوں کے لیے ٹکٹ کی قیمت 20 ڈالر اور بڑوں کے لیے 90 ڈالر رکھی گئی ہے۔

فائنل لے لیے بچوں لے لیے ٹکٹ کی قیمت 20 ڈالر اور بڑوں لے لیے 125 ڈالر رکھی گئی ہے۔

خواتین کے درمیان  فروری اور مارچ کے درمیان ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں دس ٹیمیں جبکہ مردوں کے درمیان اکتوبر اور نومبر کے درمیان ہونے والے ٹورنمنٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

 

 


متعلقہ خبریں