افغانستان: فضائی حملے میں طالبان کمانڈر سمیت چھ ہلاک

افغانستان: فضائی حملے میں طالبان کمانڈر سمیت چھ ہلاک

کابل: افغانستان میں کیے جانے والے فضائی حملوں میں طالبان کے گروپ کمانڈر سمیت چھ طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 9 شہری بھی شامل ہیں جب کہ چھ کے متعلق کہا گیا ہے کہ وہ زخمی ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مدد مشن (یواین ایچ ایم) نے بھی تصدیق کی ہے کہ مشرقی افغانستان میں حکومت حامی دستوں کی کارروائی کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 9 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

’چاہیں تو دس دن میں افغانستان کو دنیا کے نقشے سے مٹا دیں‘

افغان افواج کی جانب سے منگل کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پیر کو ہلمند صوبے کے مارجا ضلع میں طالبان کے ٹھکانے پر کیے گئے فضائی حملوں میں فرید نامی کمانڈر سمیت تین طالبان مارے گئے ہیں اور ایک زخمی ہوا ہے۔

افغانستان کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزنی کے گرو ضلع میں افغان فضائیہ نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں تین طالبان ہلاک ہوئے جب کہ بموں سے بھرا ایک ٹرک بھی تباہ کردیا گیا۔

ماہ رواں کی ابتدا میں کابل کے جنوب میں واقع ایک خفیہ ایجنسی کے دفتر کو ٹرک بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوئے تھے اور 180 زخمی ہوگئے تھے۔


متعلقہ خبریں