بلاول کا حکومت کی غیرمشروط حمایت کا اعلان


اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومتی کاوشوں کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ضرورت ہوئی ہم ہمیشہ تعمیری تنقید کرتے رہیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں وزیراعظم سے متعلق متعدد تحفظات ہیں لیکن ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان کی غیرجمہوری اور معیشت کے لئے مہلک سیاست پر ان کے تحفظات ہیں، وزیراعظم نے بیرون ملک جلسے میں پاکستان کے بجائے پی ٹی آئی کی نمائندگی کی۔

انہوں نے کہا کہ اس سب کے باوجود ملک کے وسیع تر مفاد میں دنیا سے پاکستان کو جوڑنے کی کاوشوں کی سب کو حمایت کرنی چاہیئے۔

 


متعلقہ خبریں