بورس جانسن برطانیہ کے نئے وزیراعظم ہوں گے

بورس جونسن برطانیہ کے نئے وزیراعظم ہوں گے

لندن: بورس جانسن برطانیہ کے نئے وزیراعظم ہوں گے، منتخب ہونے کے بعد انہوں نے مے تھریسا کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ وہ بریگزٹ پر عمل کریں گے اور ملک کو متحد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ 31 اکتوبر تک بریگزٹ کو مکمل کریں گے اور اس سے متعلقہ تمام مواقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔

یاد رہے کہ بورس جانسن لندن کے میئر رہ چکے ہیں اور ماضی میں کئی تنازعات کا شکار رہے ہیں۔

ان کے مدمقابل امیدوار جیریمی ہنٹ نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ بورس جانسن ان نازک لمحات میں ملک کے عظیم وزیراعظم ثابت ہوں گے۔

انہوں نے جانسن کے رجائیت پسند ہونے، ان کی توانائی اور ملک پر بے تحاشہ اعتماد کی تعریف کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔


متعلقہ خبریں