امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد غیر ملکی دورے پر روانہ

زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان مؤخر: جمعرات کو آمد ہوسکتی ہے

واشنگٹن: امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد افغانستان اور قطر کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ ان کا غیر ملکی دورہ یکم اگست کو مکمل ہوگا۔

گزشتہ دنوں زلمے خلیل زاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ آئندہ ہونے والے مذاکرات سے بہتر امید رکھنی چاہیے۔ امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا آئندہ دور قطر میں ہو گا۔

طالبان سے آئندہ مذاکرات میں مزید پیشرفت ہوگی ، زلمے خلیل زاد

افغانستان اور قطر کے دورے کا بنیادی مقصد مفاہمتی عمل کو فروغ دینے کے لیے سہولت کاری کو یقینی بنانا ہے۔امریکہ کے محکمہ خارجہ نے اس ضمن میں گزشتہ روز بیان جاری کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ  دورہ کابل کے دوران زلمے خلیل زاد امن عمل کے اگلے اقدامات سے متعلق افغان حکومت کے ساتھ مشاورت کریں گے جس میں بین الافغان مذاکرات میں شرکت کے لیے ایک قومی مذاکراتی ٹیم تشکیل دینا بھی شامل ہوگا۔

طالبان کے ساتھ دو نکات پر بات کروں گا، زلمے خلیل زاد

امریکی نمائندہ خصوصی کی افغانستان میں قیام کے دوران مختلف طبقہ ہائے فکر کے نمائندہ افراد سے ملاقات ہو گی جب کہ خواتین کے حقوق کے حوالے سے سرگرم لوگوں سے بھی بات چیت ان کے مشن کا حصہ ہے۔

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل اس کے بعد افغان طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل میں حصہ لینے کے لیے دوحا، قطر روانہ ہو جائیں گے۔


متعلقہ خبریں