کیا آپ نوری کی طرح ناچ سکتے ہیں؟

کیا آپ نوری کی طرح ناچ سکتے ہیں؟

فوٹو: ہم نیوز


مومنہ اور درید پروڈکشنز اور ہم فلمز کی شراکت سے بننے والی فلم سپر اسٹار کی ہیروئن ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کو چیلنج دیا کہ کیا کوئی نوری کی طرح ڈانس کر سکتا ہے؟

فلم سپر اسٹار کا مذکورہ گانا ماہرہ خان پر فلمایا گیا ہے البتہ ہیرو کی جگہ ان کے ساتھ اداکار عثمان خالد بٹ بھی رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔

عیدالاضحی پر ریلیز ہونے والی فلم کے اس گانے کو بالی ووڈ کے مشہور گائیک سنید ھی چوہان اور جبار عباس نے گایا ہے۔

 

سپر اسٹار فلم کے ٹوئٹر اکاونٹ پر شائقین کو چیلنج دیا گیا ہے کہ اگر آپ نوری کی طرح ڈانس کر سکتے ہیں تو وہ اپنی ویڈیو بنا کر ہیش ٹیگ#DanceLikeNoori  کے ساتھ شیئر کریں اور مقابلے میں حصہ لیں۔

حال ہی میں ریلیز ہونے والا فلم کا یہ گانا کہانی کے مرکزی کردار نوری پر فلمایا گیا جس کے بول ہیں’ ہائے نوری تو بچ کے دل لگا’۔ گانے سے متعلق سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مثبت رد عمل دیکھنے میں سامنے آ رہا ہے۔

فلم سپر اسٹار کے اب تک تین گانے ریلیز ہو چکے ہیں اور سوشل میڈیا پر سب کو پذیرائی مل رہی ہے۔

اس سے قبل سال کی سب سے بڑی فلم کے پہلے گانے ’بے کراں‘ نے ریلیز ہوتے ہی شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا تھا جبکہ ماہرہ اور بلال کو دیکھنے والوں نے فلم انڈسٹری کی بہترین جوڑی قرار دیا ہے۔

فلم سپر اسٹار کے دوسرے گانے ’ان دنوں‘ نے بھی ریلیز ہوتے ہی ہر طرف دھوم مچا دی تھی۔

عاطف اسلم کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا یہ گانا فلم کے مرکزی اداکاروں ماہرہ خان اور بلال اشرف پر فلمایا گیا ہے۔’ان دنوں‘ کے بول شکیل سہیل نے تحریر کیے ہیں جبکہ اس کی موسیقی آذان سمیع خان اور سعد سلطان نے دی ہے۔

سپر اسٹار کے ہدایتکار احتشام الدین ہیں اور اس کے ڈائیلاگ علی اور مصطفٰی آفریدی کے تحریر کردہ ہیں۔ فلم کی مرکزی کاسٹ ماہرہ خان اور بلال اشرف پر مشتمل ہے جبکہ دیگر ستاروں میں ندیم بیگ، جاوید شیخ، مرینہ خان، عاصمہ عباس، سیفی حسن اور مانی کے نام شامل ہیں۔

مومنہ اینڈ درید فلمز اور ہم فلمز کے بینر تلے بننے والی ’سپر اسٹار‘ کو ناظرین عید الاضحیٰ پر سینما گھروں میں دیکھ سکیں گے۔

 


متعلقہ خبریں